Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس کا کیف پر ڈرون میزائل سے حملہ، دو افراد ہلاک

Share It:


یوکرینی حکام نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح کیف کو ایک روسی ڈرون اور میزائل حملے نے نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف پر روسی حملے میں دو افراد ہلاک اور دو درجن زخمی ہوئے ہیں۔

یوکرینی وزیر خارجہ ایندری سبیہا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ روس نے درجنوں کروز اور بیلسٹک میزائل اور 500 سے زیادہ ڈرونز سے عام گھروں، توانائی کے گرڈ اور اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب دنیا تنازعات کے لیے امن کے منصوبوں پر بات کر رہی تھی، تو ماسکو "قتل اور تباہی کے در پر ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تاکاچینکو نے ٹیلی گرام پر کہا تھا کہ روسی ڈرون شہر کے اوپر ہیں اور دارالحکومت کے مضافات میں متعدد اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ فضائی دفاع جواب دے رہی ہے۔

مزید برآں شہر میں آدھی رات کے قریب دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔ فضائی الرٹ نو گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول