Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نائیجیریا میں دلہا کے گھر سے دلہن اور اس کی 12 سہیلیاں اغوا

Share It:


نائیجیریا میں مقامی روایت کے تحت دلہن شادی کی پہلی رات اپنی سہیلیوں کے ساتھ سسرال میں گزارتی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح افراد نے مقامی گاؤں کے ایک ایسے ہی گھر پر حملہ کیا جہاں دلہن اپنی درجن بھر سہیلیوں کے ساتھ تھی۔

روایت کے تحت سہیلیوں کے ساتھ دلہن مختلف رسومات ادا کرتی ہے اور پر اگلے روز صبح شوہر گھر آتا ہے اور سہیلیاں اپنے اپنے گھر چلی جاتی ہیں۔

تاہم اس سے قبل ہی مسلح افراد نے شادی کے گھر پر دھاوا بول کر دلہن اور اس کی 12 سہیلیوں اور ایک بچے کو اغوا کرلیا جو ان میں سے ہی ایک سہیلی کا ہے۔

یہ واقعہ نائیجیریا میں حالیہ ہفتوں میں متعدد اجتماعی اغوا کاریوں کے واقعات کا تسلسل ہے۔

اس سے قبل عیسائی مشنری اسکولوں کی سیکڑوں طالبات کو بھی اغوا کیا جا چکا ہے جن میں سے صرف درج سے زائد واپس لوٹ سکی ہیں۔

یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی اسی گاؤں پر حملہ ہوا تھا جس میں 13 افراد اغوا کیے گئے تھے اور رہائی کے لیے تاوان ادا کرنا پڑا تھا۔

ایک نائیجیرین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق نومبر میں سکوٹو ریاست میں اغوا کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جو پچھلے سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہمسایہ ریاستوں کی جانب سے بعض اغوا کاروں سے کیے گئے مبینہ معاہدے بھی اس اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

نائیجیریا میں اغوا کی وارداتیں 2014 میں بوکو حرام کی جانب سے چیبوک کی 276 اسکول طالبات کے اغوا کے بعد مزید بڑھ گئیں۔

ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں شدت پسند اور جرائم پیشہ گروہ دیہات پر حملے، لوٹ مار، گھروں کو نذر آتش کرنے اور تاوان کی خاطر شہریوں کے اغوا میں ملوث رہے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اغوا کاروں سے کیے گئے مذاکرات گروہوں کو مزید مضبوط کرتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کے لیے کارروائیاں مشکل بنا دیتے ہیں۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول