Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گلگت بلتستان؛ پاورکمیٹی اجلاس، وزیراعلیٰ یار محمد کا اسپیشل لائنز فوری ختم کرنے کا حکم

Share It:



گلگت:

گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے تینوں بڑے شہروں میں بجلی کی مساوی تقسیم، غیر قانونی برقی آلات کے خلاف کریک ڈاؤن اور محلے کی سطح پر کنزرویشن کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی اور غیر قانونی بجلی کے کنکشنز کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کریں، بغیر میٹر بجلی استعمال کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی۔

جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس کنزرویشن کمیٹیوں کی نگرانی کرے، محکمہ برقیات لوڈ مینجمنٹ اور شیڈول پر سختی سے عمل کرے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول