کراچی (ویب ڈیسک) سندھ یونیورسٹی میں دو طلبہ گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے سے ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔
ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیقی کے مطابق زخمی طالب علم کی شناخت ظہیر کھوسو ولد قربان کھوسو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پیسوں کے لین دین کے تنازع پر طلبہ نے ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
زخمی طالب علم کو لیاقت یونیورسٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پا لیا۔ مقدمہ درج کرنے کے لیے ہاسٹل پرووسٹ سے رابطہ کیا گیا ہے جبکہ وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ رپورٹ درج ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



