ٹنڈوالہیار (نمائندہ) عثمان شاہ ہڑی کے نزدیک عمر ساند تھانے کی حدود گاؤں میر محمد ہنگورو میں مویشیوں کے باڑے کے اندر پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی چلنے سے ٹنڈوآدم کا رہائشی نوجوان پپو خاصخیلی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر عمر ساند پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ حادثاتی فائر ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے۔



