Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پی ایس ایل: نئی ٹیموں میں دلچسپی عروج پر پہنچ گئی، فنانشل ماڈل بھی تیار

Share It:


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت برطانیہ، امریکا و دیگر ممالک سے کاروباری  شخصیات ملکیت پانے کے لیے بے چین ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 2 نئے مالکان کا فیصلہ 8 جنوری کی نیلامی میں کرے گا۔

ادھر نئی فرنچائزز کے لیے فنانشل ماڈل تیار کر لیا گیا ہے، دیگر کی طرح انہیں بھی سینٹرل انکم پول سے 95 فیصد تک رقم دی جائے گی۔

ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کو بورڈ پی ایس ایل 11 سے اگلے 5 ایڈیشنز تک کم از کم 85 کروڑ روپے دے گا، اسے کم از کم سینٹرل پول انکم گارنٹی کا نام دیا گیا ہے، اس دوران اگر کسی بھی ٹورنامنٹ میں شیئر اس سے کم ہو تو پی سی بی کمی کو پورا کرے گا۔

کامیاب فرنچائز ٹیم کے نام میں شہر کے ساتھ لاحقہ بھی شامل کر سکے گی، جس کی بورڈ سے تحریری پیشگی منظوری حاصل کرنا ہوگی۔

کمرشل، تجارتی برانڈ یا موجودہ فرنچائززکے لاحقے قلندرز، کنگز، یونائیٹڈ، زلمی، گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

فرنچائز ٹیم کے لوگو کی بورڈ سے تحریری پیشگی منظوری حاصل کرنا ہوگی، کمرشل برانڈ نام یا لوگو کو  شامل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

تمام بولی دہندگان کو ٹیکنیکل پروپوزل میں مجوزہ ٹیم کا نام اور لوگو شامل کرنا ہوگا۔ کسی بھی ٹورنامنٹ کی سینٹرل پول آمدنی میں تمام فرنچائزز کا مجموعی حصہ تمام شریک ٹیموں میں برابر تقسیم کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 11 سے 20 تک ٹیم فرنچائز حقوق کے استعمال اور حاصل شدہ آمدنی کے  ساتھ ہر فرنچائز کو  پی ایس ایل سینٹرل پول سے ایک مخصوص کم از کم فیصد حصہ ملنے کا حق ہوگا۔

ٹیکسز، پروڈکشن اور لائسنسنگ فیس منہا کرنے کے بعد میڈیا رائٹس سے 95 فیصد حصہ ملے گا جبکہ اسپانسر شپ، ٹکٹس کی فروخت سے حاصل شدہ رقم سے بھی اتنا ہی شیئر دیا جائے گا۔

سینٹرل لائسنسنگ انکم کا 85 فیصد حصہ ملے گا۔ تمام فرنچائزز کی جانب سے ادا شدہ فیس سینٹرل پول کا حصہ نہیں ہوگی۔

پرسنٹیج شیئر کو پی ایس ایل گورننگ کونسل کی صوابدید پر کسی ایک یا زائد ٹورنامنٹس کے لیے مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

20 ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائزز کے فیصد حصے کا تعین پی سی بی کرے گا۔

کامیاب  بڈرز کو ابتدائی 3 سالہ مدت کے دوران فرنچائز کو بیچنے یا ملکیت منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، البتہ چوتھے سال پی سی بی کی پیشگی تحریری اجازت سے ایسا ہو سکے گا۔

اس کے لیے سالانہ فرنچائز فیس کا 10 فیصد حصہ بطور ٹرانسفر فیس ادا کرنا ہوگا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول