Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ

Share It:


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے ترقیاتی منصوبوں اور نئے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس لیا، ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر مس بولورما امگابازار کی قیادت میں 10 رکنی وفد سے شعبہ وار پیش رفت پر اجلاس ہوا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، چیف سیکریٹری، میئر کراچی، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر افسران شریک ہوئے، مراد علی شاہ   نے کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت داری سندھ کے اصلاحاتی اور بحالی ایجنڈے میں اہم حیثیت رکھتی، صوبے کی ترقی و بحالی میں بین الاقوامی شراکت داری کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

سندھ میں ورلڈ بینک کے 13 منصوبے  3.86 ارب ڈالر کی لاگت سے جاری ہیں، 3.86 ارب ڈالر میں سے پروجیکٹس پر 1.96 ارب ڈالر کا خرچ ہو چکا ہے، اجلاس میں مالی سال 2026 کے لیے 700.25 ملین ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  

کراچی کے شہری ترقی، ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ  لی گیا، کمپیٹیٹو اینڈ لیویبل سٹی آف کراچی، کراچی موبیلٹی اور سالڈ ویسٹ منصوبوں پر کمیٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ کراچی میں پراپرٹی ڈور ٹو ڈور سروے میں 3.1 ملین جائیدادوں کی نشاندہی مکمل ہو چکی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول