Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ٹرمپ: امریکا میں اسرائیل کی حمایت کم ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے

Share It:


امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے تہوار پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں اسرائیل کی حمایت اب پہلے جیسی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں سب سے طاقتور یہودی لابی، جو اسرائیل کی نمائندگی کرتی تھی، اب وہ اثر و رسوخ نہیں رکھتی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کانگریس میں یہود مخالف رجحانات بڑھ رہے ہیں، لہٰذا یہودیوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا گیا ہے، جس کے تحت حماس نے اسرائیلی قیدی اور لاشیں واپس کیں، اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کے لیے 59 ممالک بین الاقوامی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ نے سڈنی میں حالیہ خطرناک حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہلاکتوں پر دکھ ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی قوم متحد ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول