Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک چین اور پاک ایران سرحدی تجارت میں اہم پیش رفت

Share It:


 تجارت کے فروغ اور تجارتی سامان کی سکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے جدید ترین سکینرسسٹمز نصب کر دیے. 

 سکینرز پاک چین سرحد پر سوست ڈرائی پورٹ اور پاک ایران سرحد پر گبدبارڈر ٹرمینل پر نصب کیے گئےہیں. جدید اسکینرز محض 22 سیکنڈ میں گاڑیوں کو سکین کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جدید اسکینرز کی تنصیب سے کلیئرنس کے عمل میں نمایاں تیزی آئے گی۔ جدید سکینرز کے باعث کنٹینروں کے انتظار کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

 اہم تجارتی راہداریوں پر مجموعی تجارتی کارکردگی میں خاطر خواہ بہتری متوقع ہے۔ مصنوعی ذہانت سے لیس سکینرز کوڈ کی درست شناخت کے ساتھ تجارتی سامان کی ساخت کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہر سکین کے ذریعے حاصل ہونے والا ڈیٹا تجارتی عمل میں شفافیت کو فروغ دیتا ہے۔ معائنے کے مراحل میں انسانی مداخلت کم ہونے سے قانونی تجارت مزید تیز اور مؤثر ہو جائے گی۔ چین اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارت کے تناظر میں اس پیش رفت کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام سرحدی تجارت کے فروغ اور علاقائی روابط کے استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ این ایل سی جدید سرحدی انفراسٹرکچر کے ذریعے تجارتی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ اور مؤثر بنا رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول