Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن مسلم لیگ ن میں شامل،  امیر مقام کے ساتھ پریس کانفرنس

Share It:

[ad_1]

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن  نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے  آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس میں اعلان کیا گیا کہ حلقہ شرقی باغ سے رکن قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔

پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مختلف حلقوں میں اپنے ساتھیوں کو واپس اپنے گھر لارہی ہے۔ کچھ لوگ جو کسی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں رہے تھے، ان کو ساتھ لا رہے ہیں۔ ہماری خواہش تھی سردار میر اکبر واپس مسلم لیگ ن میں آئیں اور آج وہ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔

لیگی رہنما راجا فاروق حیدر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  میر اکبر صاحب ہمارے ساتھ شامل ہی شامل تھے۔ ان کی شمولیت سے ضلع باغ میں پارٹی مضبوط ہوگی اور آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی۔

راجا مشتاق احمد منہاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اچھے اور برے وقت بھی آتے ہیں، تاہم پارٹی کے ساتھ وابستگی شک و شبہے سے بالا تر رہنی چاہیے۔

وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ گزر گیا، اب ہم ایک ہیں، ہمارا قائد نواز شریف ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیر کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں اور فرنٹ لائن پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے حق کے لیے پاکستان آخری حد تک جانے کے لیے بھی تیار ہے۔ کشمیر کا مقدمہ معرکۂ حق کے بعد پہلی بار دنیا پر واضح ہوا ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم دیکھ کر خوشی  ہو رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول