Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں خوش آئند پیش رفت

Share It:

[ad_1]

ایس آئی ایف سی کی فیصلہ کن اور مؤثر قیادت کی بدولت توانائی کے بڑے منصوبے پاکستان کی صنعتی ترقی کو نئی جہت فراہم کر رہے ہیں۔

نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے شیخوپورہ میں 220 کلو واٹ قائداعظم بزنس پارک گرڈ اسٹیشن کو کامیابی سے فعال کر دیا۔

یہ پیش رفت شیخوپورہ اسپیشل اکنامک زون میں قائم بڑے صنعتی صارفین کے توانائی تقاضوں کی تکمیل کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔

چار ارب روپے سے زائد لاگت سے مکمل یہ منصوبہ صنعتی صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کر کے معاشی سرگرمیوں کو تقویت دے گا۔

یہ منصوبہ ملک کا پہلا گرڈ اسٹیشن ہے جو خصوصی طور پر اسپیشل اکنامک زون کے لیے کمیشن کیا گیا ہے۔

یہ انتظام برقی نظام کو مستحکم بنانے، وولٹیج کے توازن کو بہتر کرنے اور بھاری صنعتی بوجھ کی مؤثر برداشت کو یقینی بنانے میں مددگار ہوگا۔

این جی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز کے لیے جدید پاور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے فروغ اور روزگار کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

این جی سی کی جانب سے دسمبر میں 500 کلو واٹ لاہور نارتھ گرڈ اسٹیشن کی فعالی سے پنجاب کا ہائی وولٹیج ترسیلی نظام مزید مضبوط ہوا۔ ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری کے نتیجے میں منصوبوں کی بروقت تکمیل قومی ترقی اور معاشی استحکام کی سمت اہم پیش رفت ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول