Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تاریخ ساز تیزی، انڈیکس  نئی بلند ترین سطح پر

Share It:

[ad_1]


کراچی:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آج بھی تاریخ ساز تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔

بازار حصص میں آج (جمعرات کے روز) کاروبار کا آغاز 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 973 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں 605 پوائنٹس کی تیزی نے انڈیکس کو ایک لاکھ 87 ہزار 124 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچایا، تاہم مختصر دورانیے کے لیے مارکیٹ پر مندی کا رجحان دکھائی دیا، جس کے بعد ایک بار پھر سرمایہ کاروں کے پراعتماد اظہار نے 856 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس کو ایک لاکھ 87 ہزار 374 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے پی ایس ایکس میں شاندار تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران انڈیکس نے کئی نئی نفسیاتی سطحوں کو عبور کرکے بلندی کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول