Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایس آئی ایف سی کی معاشی اصلاحات کے مثبت ثمرات، صعنتی شعبہ  میں نمایاں  پیش رفت

Share It:



اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کی  مربوط سہولت کاری  کی بدولت پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال  میں اب تک 21,668 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئیں۔ پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج سے معیشت میں  30.7 ارب روپے کا پیڈ اپ کیپٹل شامل ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔

ایس ای سی پی میں  279,724 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن  ملکی کاروباری منظرنامے میں نئی تحریک و ترقی کی علامت  ہے، آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 4,277  نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا،  تجارتی شعبہ میں 2,997، سروسز میں  2,686 اور ریئل اسٹیٹ میں 2,031 کمپنیاں شامل ہیں۔ 

رواں مالی سال  غیر ملکی سرمایہ کاری میں مثبت رجحان برقرار رہا، 731 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 524 نئی کمپنیوں کے  ساتھ  1.26 ارب روپے کی سرمایہ کاری  کی۔

چین، برطانیہ، جرمنی، جنوبی افریقہ، ، ویتنام، امریکہ اور یو اے ای سمیت متعدد ممالک کی کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن کرائی، غیر ملکی سرمایہ کاری میں 71 فیصد حصے کے ساتھ چین سرفہرست ہے جو پاکستان میں بڑھتے کاروباری اعتماد کا واضح مظہر ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن پاکستان کے کارپوریٹ فریم ورک میں پائیدار اعتماد اور ٹیکنالوجی و سروسز شعبوں میں ترقی کی عکاس ہیں، ایس آئی ایف سی کی جدت پسند اور فیصلہ کن معاونت صنعتی ترقی کو نئی رفتار دے رہی ہے اور پاکستان کے صنعتی شعبہ  کو عالمی معیار پر استوار کر رہی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول