تازہ ترین
کراچی: افغانستان سے تربیت یافتہ فتنہ الخوارج کا دہشت گرد گرفتار کراچی میں کار سوار ڈاکوؤں کی بڑی واردات! ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری ہوگئی کراچی: گڈاپ میں پارکو آئل لائن سے خام تیل چوری کرنے والے 5 ملزمان گرفتار، 200 فٹ طویل سرنگ برآمد ڈہرکی: گزشتہ روز سے لاپتہ معصوم بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقے میں سوگ کی فضا گمبٹ: بدامنی کے خلاف شیخ برادری کا احتجاج، ٹائر جلا کر اگڑا تا گمبٹ لنک روڈ بلاک کر دیا کوٹری: معمولی تلخ کلامی پر سر میں شیشے کا گلاس لگنے سے نوجوان جاں بحق رانی پور: کھلے گٹر (نالے) میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ جاں بحق شکارپور: فصل خراب ہونے کے تنازع پر فائرنگ، بزرگ شہری جاں بحق پنجاب حکومت کی گلف اسٹریم جی-500 طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کو دینے کی منظوری پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردیے پاکستان کا SCO مکالمے میں شرکت کا فیصلہ، مصدق ملک نئی دہلی جائیں گے کراچی: حسن اسکوائر سے نیپا تک یونیورسٹی روڈ بند، ٹریفک کے لیے متبادل راستے مقرر جاپان نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے 4.3 ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کر دیا ملک میں مہنگائی کی شرح 11.21 فیصد تک پہنچ گئی، ٹماٹر اور ایل پی جی مہنگی سندھ حکومت کا سرکاری گاڑیوں کو مرحلہ وار الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا فیصلہ کراچی کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ، یونیورسٹی روڈ پر پہلے مرحلے میں آپریشن ہوگا مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے گیس کی قیمت سے متعلق برُی خبر کوہاٹ پولیس کا گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن، 10 پولیس اہلکار شہید، 18 خوارج مارے گئے بیٹی نے شرمیلا ٹیگور کے اسلام قبول کرنے کی وجہ بتا دی ملیر: انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل کا مقدمہ درج، دہشت گردی کی دفعات شامل اوباڑو: ڈی ایس پی ہاؤس کے اندر سے پولیس کانسٹیبل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد، واقعے کی تحقیقات شروع کراچی: تین روز سے لاپتہ خاتون کی دو بچیوں سمیت لاش پانی کے مین سے برآمد کراچی: 6 سالہ بیٹے نے مالی پریشانی کے باعث باپ کے ہاتھوں قتل، پھر خودکشی کرلی کراچی: گلشن معمار میں کلینک کے اندر فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ کراچی: حکومتی بیماریوں کے خاتمے کے پروگرام اور این جی اوز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ 2026 میں درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ قائم ہونے کا امکان ہے، اس سال کو دوسرا گرم ترین سال قرار دیا گیا۔ پیپفا کا 33واں سالانہ جنرل اجلاس، پیشہ ورانہ معیار اور ادارہ جاتی گورننس مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی میں شہریوں سے 7 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چوری ہوگیا۔ کراچی: نیا ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت کا حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی

رنویر کے فلم چھوڑنے پر شاہ رخ خان نے ڈان 3 میں واپسی کی شرط عائد کردی

Share It:

[ad_1]

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے متعلق خبریں زیرگردش ہیں کہ رنویر سنگھ کے پروجیکٹ چھوڑنے کے بعد وہ ڈان 3 میں واپسی کر سکتے ہیں اورانہوں نے مشروط رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان ڈان فرنچائز میں واپسی کرسکتے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے رضامندی بھی ظاہر کردی ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا حصہ بننے سے پہلے ایک اہم شرط رکھی ہے۔

 کہا جا رہا ہے کہ 60 سالہ شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ ان کی کامیاب فلم ’جوان‘ کے ہدایت کار اٹلی کو اس مقبول فرنچائز کے تیسرے حصے سے منسلک کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس کا مقصد فلم کے اسکیل کو بڑا کرنا اور ناظرین کے لیے نیا جوش وخروش پیدا کرنا ہے، تاہم اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی فلم سازوں نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ ڈان 2 میں شاہ رخ خان نے ہی مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم ڈان تھری کے لیے رنویر سنگھ کو کاسٹ کرلیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اب فلم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم دھرندھر کی کامیابی کے بعد اداکار کی ترجیحات بدل گئیں اور وہ سنجے لیلا بھنسالی، لوکیش کنگاراج اور اٹلی جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

واضح رہے کہ ڈان 3 کی کاسٹنگ میں مسلسل تبدیلیاں آ رہی ہیں، صرف مرکزی ہیرو ہی نہیں بلکہ ابتدائی طور پر کیارا ایڈوانی کو رنویر کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے فلم سے دوری اختیار کرلی اور پھر کہا گیا کہ کریتی سینن ان کی جگہ لے سکتی ہیں، تاہم اس بارے میں بھی کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وکرانت میسی اور وجے دیوراکونڈا نے منفی کردار کی پیشکش اس کی گہرائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹھکرا دی ہے۔

[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول