Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم، 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

Share It:


2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آج چھٹا اور آخری روز ہے جس میں ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں تقریباً 71 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں تقریباً 23 لاکھ 24 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کو اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

نیشنل نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول