Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

Hania Aamir and Asim Azhar’s wedding? Social media is in a state of panic

Share It:


پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شادی جمعہ کے روز دوپہر میں ہوگی جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں رمضان کے مہینے میں شادی کرنے والے ہیں۔ جس پر ایک مداح نے ہانیہ عامر سے پوچھا کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا کہ ’دوپہر جمعہ‘۔

 

واضح رہے کہ گلوکار عاصم اظہر کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہونے کے بعد سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے دوبارہ ایک ہونے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

 اگرچہ دونوں شخصیات نے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم عاصم اظہر کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی اور انسٹاگرام پر ان کے گانے استعمال کرنا اور ان کے گھریلو تقریبات میں شامل ہونے سے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہانیہ اور عاصم کے ڈانس کی ویڈیو نے افواہوں کو ہوا دے دی۔

حال ہی میں عاصم اظہر کے گھر قوالی نائٹ میں ہانیہ عامر نے شرکت کی جس کے بعد شادی سے متعلق چہ مگوئیاں مزید تیز ہو گئیں،تاہم اداکارہ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مزاحیہ انداز میں مداحوں کو جواب دینا مناسب سمجھا اور مداح کے پوچھے گئے سوال کا بھی اسی انداز میں جواب دیا۔

اس جواب کے بعد مداح ایک بار پھر تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا ہانیہ عامر مذاق کر رہی ہیں یا واقعی انہوں نے اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول