Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پنجاب میں رمضان کے دوران دکانیں رات کو 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس

Share It:



وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں صوبے بھر میں رات کو 10 بجے دکانیں اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دے دی، جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاجر برادری، چین اسٹورز، سپر اسٹورز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے 10 بجے دکانیں بند کرنے کے اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ رات کو 10 بجے دکانیں بند کروانے کے اوقات کار ختم کر دیے گئے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت الائیڈ محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے زوم میٹنگ میں دکانوں کے اوقات کار ختم کرنے کی ہدایت کیں، جس کے بعد اب پنجاب میں رمضان میں 24گھنٹے کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ انتظامی امور نمٹانے والے افسران رمضان المبارک میں اوقات کی پابندی ختم کریں اور صوبہ بھر میں ماہ رمضان میں کاروبار پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہو گی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول