Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد میں بنیادی مرکز صحت میں ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح

Share It:


اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے ٹیلی میڈیسن سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں ٹیلی میڈیسن ایک انقلاب ہے۔ ٹیکنالوجی نے دوردراز علاقوں میں علاج آسان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹرز میں مریضوں اور ڈاکٹرز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ٹیلی میڈیسن سے غریب طبقے کیلئے علاج آسان بنانا چاہتے ہیں۔ بنیادی مراکز صحت کو مضبوط بنانے سے بڑے اسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام صحت میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ صحت کے بنیادی نظام کو مضبوط کرنا ہے، بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل پر دباؤ ہے۔ ہم ہر سال نیوزی لینڈ کی آبادی کے مساوی آبادی پیدا کر رہے ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ ضروری ہے، ہیلتھ کیئر سسٹم لوگوں کو بیمار بننے سے بچانے میں ناکام ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول