Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

انٹربینک، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

Share It:



انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیریقینی صورت حال میں بہتری اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث پاکستانی روپے کی قدر ڈالر سمیت دیگر اہم عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں بڑھ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں دوبارہ کمی کے رحجان اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باوجود مثبت معاشی اشاریوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی سے 278 روپے 97پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 3 پیسے کی کمی سے 279روپے 22پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5پیسے کی کمی سے 280روپے 27پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول