اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں غربت کی شرح گزشتہ دہائی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2018-19 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، جو بڑھ کر 2024-25 کے دوران 28.9 فیصد ہو گئی ہے، یعنی تقریباً ہر تین میں سے ایک پاکستانی غربت کی لکیر کے قریب یا اس سے نیچے زندگی گزار رہا ہے۔ دوسری جانب کچھ آزاد تحقیقی اداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور معاشی دباؤ کے باعث حقیقی غربت کی شرح 43.5 فیصد سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بے روزگاری، مہنگائی، سیلاب اور معاشی بحران نے عوام کی زندگی کو سخت متاثر کیا ہے۔



