Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گمبٹ: نوجوان کے قتل کا مقدمہ 15 دن گزرنے کے باوجود درج نہ ہو سکا، ورثا کا انصاف کا مطالبہ

Share It:

گمبٹ (ممتاز ميمڻ): گمبٹ کے قریب مبینہ طور پر قتل کر کے کمند کے کھیت میں لاش پھینکنے کے واقعے کو 15 دن گزرنے کے باوجود مقتول نوجوان صدام کلوہو کا قتل مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔

ورثا، مقتول کی والدہ راضل خاتون اور بہن شبانہ کلوہو نے پولیس پر سستی اور ملزمان کی مبینہ معاونت کے الزامات عائد کرتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او گمبٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے۔ لاش پرانی ہونے کے باعث میڈیکل رپورٹ سے موت کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، تاہم کچھ مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اصل ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول