Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

گھوٹکی کے قریب مبینہ الزام پر خاتون اور مرد کو قتل کر دیا گیا

Share It:

گھوٹکی (جعفر شیخ) گھوٹکی کے نواحی تھانہ کچو بانڈی کی حدود میں گاؤں ملوک شیخ میں مبینہ الزام پر دوہرے قتل کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کھنڈل شیخ نے مبینہ طور پر اپنی بیوی مائی ملوکاں شیخ اور نوجوان نور حسن شیخ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں سے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان مکان خالی کر کے فرار ہو گئے ہیں، واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ادھر مقتول نور حسن شیخ کی اہلیہ مائی پوپری نے الزام لگایا ہے کہ کھنڈل شیخ، امام بخش شیخ اور دیگر ملزمان نے مبینہ طور پر گنے کے کھیت میں اس کے شوہر کو بے گناہ گولیاں مار کر قتل کیا۔

مائی پوپری کہتی ہیں کہ پولیس بھی ان کی مدد نہیں کر رہی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول