Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کی نئی دھمکی، ایران کا سخت ردعمل

Share It:

واشنگٹن / تہران: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جس پر ایران نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران معاہدے پر رضامند نہ ہوا تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے اور ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایرانی قیادت نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا اور اسے اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ کویت نے اپنے چار فوجی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کویتی وزارت دفاع کے مطابق ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنایا گیا، تاہم ملبہ گرنے سے چار اہلکار زخمی ہوئے۔

ایرانی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا، جس میں دفاعی صورتحال اور ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی پر عالمی برادری میں تشویش پائی جارہی ہے، جبکہ عالمی تیل مارکیٹ پر بھی اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول