Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کراچی میں تیز بارش یا شہری سیلاب کا فوری خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات

Share It:

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا موسم شروع ہوچکا ہے، تاہم آئندہ ہفتے تک کسی مضبوط برسات کے سسٹم کے شہر پر اثر انداز ہونے کا امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کا امکان ہے، جبکہ بحیرہ عرب اور صومالی ہواؤں کے باعث 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جن کے جھکڑ 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کراچی میں تیز بارشوں یا شہری سیلاب کا کوئی فوری خطرہ نہیں، تاہم شہری موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی جائزے کے تحت رواں سال کراچی میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، تاہم نئے موسمی نظام کی تشکیل سے صورتحال تبدیل ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول