Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایران اور امریکا کے ایک دوسرے پر حملے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی

Share It:

واشنگٹن/تہران: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ اور آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا کے درمیان بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز پر حملوں کی نئی لہر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے جزیرہ کھرگ کے قریب ایرانی شیڈو نیٹ ورک سے وابستہ 5 آئل ٹینکرز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کے پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی میں آبنائے ہرمز میں 10 سے زائد امریکی اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جس کی وجہ سے برینٹ کروڈ کی قیمت 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 101.21 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل تک گر گئی۔

توانائی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی سپلائی میں رکاوٹ عالمی افراط زر کے نئے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول