تلہار (رپورٹ: صابر حسین لغاری) تلہار کے قریب مانک واہ سے نکلنے والی جمالی شاخ سے 40 سالہ شادی شدہ نوجوان غلام رسول لاشاری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ غلام رسول لاشاری دو بچوں کے باپ تھے۔
ورثاء کے مطابق غلام رسول لاشاری گزشتہ روز سے لاپتہ تھے جس کے بعد آج جمالی شاخ سے ان کی لاش برآمد ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر تلہار پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو برانچ سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
تلہار ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ غلام رسول لاشاری کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جب کہ ان کے والد محمد خان لاشاری کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوگی۔
تلہار پولیس کے مطابق واقعے کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں کی گئی جب کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔



