سکھر (نامہ نگار) ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی کوچ نمبر 7 میں مختلف مسافروں کو ایک ہی دو سیٹیں الاٹ کرنے سے مسافروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
خیرپور ریلوے سٹیشن کراس کرنے کے بعد چیکنگ ٹیم اور مسافروں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹکٹ آن لائن بک کرائے ہیں، جس کے لیے ادائیگی کی سلپس اور ٹکٹوں کی کاپیاں بھی دستیاب ہیں۔
مسافروں نے الزام لگایا کہ ریلوے عملے نے مبینہ طور پر ان کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کیا اور انہیں اپنی سیٹوں سے اتر کر اگلے اسٹیشن پر اترنے کو کہا۔ خواتین مسافروں نے پوچھا کہ انہیں راستے میں کہاں اتارا جائے، جبکہ مسافروں نے مطالبہ کیا کہ ان کے پیسے واپس کیے جائیں۔
مسافروں نے الزام لگایا کہ مختلف مسافروں کو ایک ہی سیٹیں الاٹ کرنا ریلوے انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے۔



