Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

شکارپور: نویں جماعت کا طالب علم مبینہ طور پر اغوا، آخری لوکیشن کوئٹہ میں سامنے آگئی

Share It:

شکارپور (نامہ نگار) نویں جماعت کا طالب علم محمد ابراہیم ولد غلام مصطفی جعفری سکنہ منیر آباد کالونی تھانہ نیو فوجداری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ ورثاء کی جانب سے اس کے موبائل فون کی آخری لوکیشن کوئٹہ میں ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

طالب علم کے چچا غلام قادر جعفری کے مطابق محمد ابراہیم روزانہ قادر بخش لائبریری میں پڑھنے کے لیے جاتا تھا۔ گزشتہ روز بھی وہ معمول کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب گھر سے نکلا لیکن دوپہر تک واپس نہ آیا جس کے بعد ورثاء نے اس کی تلاش کی اور پولیس کو اطلاع دی۔

غلام قادر جعفری نے بتایا کہ پولیس کی مدد سے نوجوان کے فون نمبر کی آخری لوکیشن مل گئی جو کوئٹہ میں ظاہر ہوئی۔ ان کے مطابق محمد ابراہیم نے اپنے دوست عامر چاچڑ کو واٹس ایپ پر وائس میسج بھیجا، جس میں اس نے مبینہ طور پر بتایا کہ اسے نیو فوجداری روڈ پر واقع المقصود شادی ہال سے پک اپ ٹرک میں اغوا کیا گیا۔

صوتی پیغام میں نوجوان نے مبینہ طور پر کہا کہ اغوا کاروں نے اس کے چہرے پر کپڑا ڈالا اور اسے نشہ آور انجکشن لگایا جس کے بعد اسے بے ہوش کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ورثاء کے مطابق نوجوان کا موبائل نمبر کبھی آن اور کبھی آف ہوتا ہے جبکہ ان کی کالز موصول نہیں ہو رہیں۔

ورثاء نے پولیس سے محمد ابراہیم کو جلد بازیاب کر کے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ورثاء کے مطابق نوجوان خانپور کے نواحی گاؤں یو سی آئی پیر بخش شجرہ کے گاؤں چاکر خان جعفری کا رہائشی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول