تازہ ترین
وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی ملاقات ضلع خیرپور میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتیں، پولیس مقابلے میں 3 مبینہ چور زخمی حالت میں گرفتار خیرپور قومی شاہراہ پر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پھر بھڑک اٹھی، سرکریک میں شادی کی تقریب پر حملہ، 5 افراد ہلاک اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلادھار بارش، پانی گھروں میں داخل، تعلیمی ادارے بند، فوج طلب شکارپور: جمالی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے ایک جاں بحق شکارپور: قتل کے شبہ میں باپ نے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا، ملزم گرفتار ملیر: ڈکیتی مزاحمت پر 18 سالہ نوجوان قتل، 3 ڈاکو فرار کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ہوٹل مالک اور مزدور زخمی نواب شاہ: شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں 6 ماسٹرز اور 6 پی ایچ ڈی پروگرامز کی منظوری گمبٹ کے قریب ڈوبنے والے 4 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں کراچی میں خاتون کا آپریشن، آپریشن کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون حاملہ نہیں! سہون: سالانہ میلے کے دوران ریلوے جھولے کی بوگی گر گئی، 4 افراد زخمی ٹنڈو الہ یار: بھنبھرو کوہ اسٹاپ کے قریب 2 سالہ بچی پانی کے نالے میں ڈوب کر جاں بحق میرپور ماتھیلو میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی نیپال اور چین کی سرحد پر سیلاب سے 165 افراد ہلاک، 1500 سے زائد لاپتہ اوباڑو: کمزور دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق، بہن زخمی اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود جاں بحق ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی (ص) عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے وفاقی حکومت نے 9 فوجی افسران کو سول سروس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گمبٹ: کوٹ ڈیجی قتل کیس میں پولیس چوکی انچارج برطرف ملیر: گڈاپ سے 28 سالہ نوجوان کی لاش برآمد جیکب آباد: کار سے نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس افسران کی تصاویر والے اشتہارات پر پابندی نواب شاہ کے قریب ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، باپ بیٹا جاں بحق، خاصخیلی برادری کا احتجاج نوشہرو فیروز بائی پاس پر خوفناک حادثہ، دو بھائی جاں بحق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما دیدار جکھرانی کے بھائی محبوب جکھرانی کی گولیوں سے چھلنی لاش ان کے گھر سے ملی کراچی میں چاپ تعزی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سیکیورٹی ہائی الرٹ سندھ میں ریبیز سے مزید 2 اموات، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی امریکی طیارہ آبنائے ہرمز کے قریب ہنگامی سگنل بھیجنے کے بعد لاپتہ ہو گیا

امریکا میں آئی وی ایف کے ذریعے دنیا کے معمر ترین بچے کی پیدائش

Share It:

[ad_1]


OHIO:

امریکا میں دنیا کے ‘معمر ترین بچے’ کی پیدائش ہوئی ہے، جو تولیدی عمل آئی وی ایف کے تحت تقریباً 30 سال قبل محفوظ کیے گئے جنین (embryo) کے ذریعے پیدا ہوا ہے۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق امریکی جوڑے کی جانب سے 1994 میں منجمد کیے گئے جنین سے تھیڈیئس ڈینیئل پیئرس کی پیدائش 26 جولائی کو اوہائیو میں لنزے اور ٹم پیئرس کے ہاں ہوئی جنہوں نے محفوظ کیا گیا جنین گود لیا تھےاور اس جنین کو 62 سالہ لندا آرچرڈ نے 30 سال قبل عطیہ کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ1990 کے اوائل میں آرچرڈ اور ان کے اُس وقت کے شوہر نے حمل میں دشواری کے بعد آئی وی ایف (ان وٹرو فرٹیلائزیشن) کا سہارا لیا اور 1994 میں اس عمل کے نتیجے میں چار جنین بنے، جن میں سے ایک آرچرڈ کو منتقل کیا گیا اور اس سے ایک بیٹی کی پیدا ہوئیں، جو اس وقت 30 سال کی ہیں اور ایک 10 سالہ بچے کی ماں بن چکی ہیں جبکہ باقی تین جنین کو منجمد کر کے محفوظ کر لیا گیا تھا۔

لنزے نے بتایا کہ ہم نے یہ سوچ کر ایسا نہیں کیا تھا کہ ریکارڈ توڑیں گے بلکہ ہم تو صرف ایک بچہ چاہتے تھے اور اس سے ہماری خواہش پوری ہوئی۔

آئی وی ایف ایک تولیدی علاج کی قسم ہے جس میں خواتین کی بیضہ دانی سے انڈے حاصل کیے جاتے ہیں اور انہیں لیبارٹری میں نطفے کے ساتھ ملا کر بارور کیا جاتا ہے، اس عمل سے بننے والے جنین کو بعد میں رحم میں منتقل کیا جاتا ہے جبکہ یہ جنین منجمد کر کے مستقبل کے استعمال کے لیے محفوظ بھی کیے جا سکتے ہیں۔

جنین عطیہ کرنے والی لندا آرچرڈ کا ان کے شوہر سے طلاق ہوئی تو اس کے بعد انہیں اس حوالے سے قانونی حیثیت مل گئی اور جنین کو عطیہ کرنے عمل سے واقفیت کے بعد انہوں نے کسی اور کو دینے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق عطیہ دینے کا یہ عمل ایسا ہے جس میں عطیہ دہندگان اور وصول کنندگان دونوں کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ جنین دینے کا فیصلہ کریں، یہ قانونی طور پر ان کو حق حاصل ہے۔

مزید بتایا کہ عطیہ کرنے والی خاتون آرچرڈ چاہتی تھیں کہ ان کا جنین ایک سفید فام شادی شدہ عیسائی جوڑے کو دیا جائے اور اسی مطابق جنین کو لنزے اور ٹم پیئرس نے گود لے لیا۔

لنزے نے بتایا کہ ہمارا بچہ مشکل سے پیدا ہوا لیکن اب ہم دونوں خیریت سے ہیں، وہ بہت پرسکون ہے اور ہمیں یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ خوب صورت بچہ ہمارے پاس ہے۔

دوسری لندا آرچرڈ کا کہنا تھا کہ جب لنزے نے مجھے اس کی تصویریں بھیجیں تو میں نے فوراً محسوس کیا کہ جب میری بیٹی چھوٹی تھی تو وہ بالکل ان جیسی نظر آتی تھی، پھر میں نے اپنی بچی کا البم نکال کر تصویروں کا موازنہ کیا تو یقین ہوگیا کہ دونوں بچے بہن بھائی ہیں۔

اس عمل کو انجام دینے والے تولیدی ماہر جان گورڈن نے بتایا کہ ہمارے کچھ رہنما اصول ہیں کہ ہر جنین کو زندگی کا موقع ملنا چاہیے اور ماں کے رحم میں منتقل کیے بغیر کوئی بھی جنین صحت مند بچے کا روپ نہیں دھار سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں 2000 میں آئی وی ایف سے پیدا ہونے والے بچوں کی شرح 1.3 فیصد تھی جو 2023 میں بڑھ کر 3.1 فیصد ہو گئی ہے اور اسی طرح 40 سے 44 سال کی عمر کی خواتین میں 11 فیصد بچوں کی پیدائش اسی عمل سے ہوئی ہے اور 2000 4 فیصد تھی اور برطانیہ کی شرح پیدائش کا 0.5 فیصد ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکا میں تقریباً 2 فیصد بچوں کی پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوتی ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول