Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کیپٹن محمد سرور کے یوم شہادت پر ایل او سی چکوٹھی میں پروقار تقریب

Share It:



اسلام آباد:

کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کی یومِ شہادت کے موقع پر لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کیپٹن سرور شہید گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول چکوٹھی میں ہوئی جس میں عسکری حکام، سول سوسائٹی، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

مقررین نے شہید کی قربانی، جُرات اور قیادت کو قوم کا فخر قرار دیتے ہوئے اُنہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

کیپٹن محمد سرور شہید پاک فوج کے پہلے شہید  تھے جنہیں نشانِ حیدر کا اعزاز ملا اور  آپ 27 جولائی 1948 کو تلپترا کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اور اس وطن کی بنیادوں میں افواجِ پاکستان کا لہو شامل ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول