Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑی کوآرام دینے کا فیصلہ

Share It:


ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں فاسٹ بولر الزاری جوزف کو آرام دے دیا جبکہ آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

الزاری جوزف (جن کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھا) اپنا ورک لوڈ منیجمنٹ جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب روماریو شیفرڈ نے آخری ایک روزہ میچ دسمبر 2024 میں کھیلا اور رواں برس وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ فارمیٹ کی سیریز میں 0-3  سے کلین سوئپ ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم اس وقت رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہے اور 2027 کے ون ڈے فارمیٹ ورلڈ کپ میں براہ راست پہنچنے کے لیے اہم پوائنٹس پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول