Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

عرب میڈیا بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا

Share It:


پاکستان کے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں کا بھارت کے بعد اب عرب پر بھی چرچا ہورہا ہے۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ڈراموں کی جاندار کہانی، شاندار اداکاری کی وجہ سے دھوم اور سحر آج بھی برقرار ہے  ہے اور لوگ انہیں آج بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 5 ڈراموں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانی درد بھری اور خوبصورت ہوتی ہے جو ناظرین کو اپنی طرف کھنیچتی ہے۔

یہ سیریل ہمیشہ روایتی ‘خوشگوار انجام’ پر ختم نہیں ہوتے بلکہ زندگی کی الجھنوں، درد اور المیوں کو بڑی بے باکی سے دکھائے جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلے نمبر پر ڈرامہ ہم سفر ہے جس میں دکھائی جانے والی محبت کی کہانی اور اتار چڑھاؤ آخر تک ناظرین کو باندھے رکھتا ہے۔

دوسرے نمبر پر زندگی گلزار ہے ڈرامہ رہا جس میں طبقاتی تقسیم، صنفی توقعات اور پرانے زخموں کی عکاسی کی گئی ہے۔

تیسرے نمبر پر ڈرامہ دام رہا، جس میں دو لڑکیوں کی دوستی کو دکھایا گیا ہے اور ان میں سے ایک لڑکی اپنی دوست سے جھگڑے کے بعد اُس کے بھائی سے محبت میں مبتلا ہوجاتی ہے۔

چوتھے نمبر پر ڈرامہ داستان ہے جس کی کہانی جھنجھوڑ دینے والی ہے۔ اس میں فرقہ وارانہ تقسیم کے دور میں اصول پسند اور مثالی جوڑے کو دکھایا گیا ہے، جو معاشرے کی وجہ سے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھتا ہے۔

رپورٹ میں پانچویں نمبر پر ڈرامہ رہائی رہا، جس میں ظلم کا شکار لڑکی دوبارہ عزت حاصل کرتی اور اپنی بہو کو کم عمری کی شادی کی فرسودہ رسم سے بچاتی جبکہ اُس کا بیٹا وسیم (کردار) ظالم ہوتا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول