Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

کویت میں پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت پر 2025 میں سرکاری تعطیل کا اعلان

Share It:

[ad_1]

کویت حکومت نے نبی آخری الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے موقع پر بروز جمعرات 4 ستمبر 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کویت نیوز ایجنسی کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری اداروں میں تعطیل کا فیصلہ منگل کے روز ہونے والے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو بند رہیں گے جبکہ جمعے اور ہفتے کے روز معمول کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث دفاتر اتوار 7 ستمبر 2025 کو کھلیں گے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے اپنی نوعیت کے مطابق تعطیل کا فیصلہ خود کریں گے۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ  پیغمبر اسلام ﷺ کی ولادت پر ایک دن کی تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ عرب ممالک میں کابینہ کی منظوری کے بعد عیدین کے علاوہ باقی تمام تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکتا ہے تاکہ شہریوں کو ایک ساتھ زائد چھٹیاں مل سکیں۔

 

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول