Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نیویارک سٹی کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

Share It:



نیویارک:

امریکی شہر نیویارک سٹی کے پرہجوم کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیویارک سٹی کے علاقے بروکلین میں واقع کلب میں تنازع کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کمشنر جسیکا نے صحافیوں کو بتایا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ سٹی لاؤنج کے ٹیسٹ میں کراؤن ہائیٹس میں تنازع کے بعد حملہ آوروں نے متعدد ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں یہ بدترین فائرنگ کا واقعہ ہے تاہم افسران اس کی تفتیش کر رہے ہیں اور انہیں لاؤنج کے قریب اسٹریٹ سے آتشیں اسلحہ سمیت 36 خول ملے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ نیویارک سٹی میں رواں برس کے ابتدائی 7 مہینوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمی آئی تھی لیکن اب یہ بدترین واقعہ پیش آیا ہے لیکن ہم اس کی تفتیش کر رہے ہیں اور اس کی تہہ تک پہنچ جائیں گے۔

نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم نے شہریوں پر زور دیا کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے کے حوالے سے معلومات ہیں تو آگاہ کریں۔

میئر نے کہا کہ پولیس اور دیگر فورسز کو کشیدگی مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے متحرک کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ اس فائرنگ کے واقعے کے بعد ردعمل کے طور پر بھی فائرنگ ہوسکتی ہے اور اس کو روکنے کے لیے ٹیموں کو پھیلا دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی کے اواخر میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کردیا تھا اور وہ نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) کا ہیڈکوارٹرز تلاش کر رہا تھا کیونکہ وہ اپنے دماغی مسائل کا ذمہ ٹھہراتے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول