ملیر (رپورٹر) گھگھر پھاٹک قادر نگر بلاک 6 میں 25 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر خود کو پستول کا فائر کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت بختاور زوجہ رسول بخش مگسی کے نام سے ہوئی۔ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔



