Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

پاک بھارت ٹاکرا، ایشیا کپ کے اشتہارات کی قیمتیں جان کر حیران ہوجائیں گے

Share It:


ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ کے باعث اشتہارات کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران 10 سیکنڈ کے ٹی وی اشتہار کی قیمت پاکستانی 51 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی جبکہ اشتہار کے پیکج کی قیمت پاکستانی 14 کروڑ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔

کو پریزینٹنگ پارٹنر شپ اور کو پاورڈ پیکج پاکستانی 58 کروڑ روپے میں دستیاب ہے۔

ایسوسی ایٹ پارٹنرشپ کا ریٹ پاکستانی 41 لاکھ روپے سے زائد اور ڈیجیٹل ایڈ ریٹس میں کو پریزینٹنگ اور ہائی لائٹس پارٹنر پاکستانی 96 کروڑ روپے سے زائد میں دستیاب ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رائٹس ہولڈرز ایشیا کپ 2025 میں ریکارڈ ویورشپ کی توقع کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے یو اے ای میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول