Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نائیجیریا میں ڈاکوؤں کا مسجد پر حملہ، دیہات میں متعدد افراد کو زندہ جلادیا، 50 افراد جاں بحق

Share It:


شمال مغربی نائیجیریا ایک بار پھر خوفناک خونریزی کی لپیٹ میں آگیا، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے مسجد اور قریبی دیہات کو نشانہ بنا کر کم از کم 50 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس واقعے میں متعدد افراد کو زندہ جلایا گیا، جب کہ درجنوں دوسرے نمازیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ منگل 19 اگست کو کٹسینا ریاست کے ضلع مالوم فاشی کے علاقے اُنگوار مانتاؤ میں پیش آیا، جہاں فجر کی نماز کے دوران ایک مسجد پر حملہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر چند اموات کی اطلاع ملی تھی، تاہم مقامی رہائشیوں اور حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے۔

رہائشی نورا موسیٰ کے بقول 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے کئی بعد میں دم توڑ گئے۔ کٹسینا کی ریاستی اسمبلی میں رکنِ اسمبلی امینو ابراہیم نے بتایا کہ صرف مسجد پر حملے میں 30 افراد جان سے گئے، جبکہ قریبی دیہات میں مزید 20 افراد کو زندہ جلایا گیا۔ حملہ آوروں نے دیگر بستیوں پر بھی یلغار کی، گھروں کو آگ لگا دی اور متعدد افراد کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب مقامی دیہاتی محافظوں نے ہفتے کے آخر میں ڈاکوؤں کے ایک گروہ پر گھات لگا کر جوابی کارروائی کی تھی۔ محافظ شام سے صبح تک گاؤں کے گرد پہرہ دینے کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے اور کچھ دیر آرام کے لیے جمع ہوئے تھے کہ اچانک ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔

نائیجیریا میں ڈاکوؤں کی یہ لہر کئی برس سے جاری ہے، جس کی جڑیں زمین اور پانی پر کسانوں اور چرواہوں کے تنازعات میں ملتی ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تنازع منظم جرائم میں تبدیل ہو گیا، جس میں اغوا برائے تاوان، مویشی چوری، گھروں کو لوٹنے اور آگ لگانے جیسے جرائم شامل ہیں۔ دیہی علاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے باعث یہ گروہ آسانی سے اپنے ٹھکانے بناتے ہیں اور بعض اوقات امن معاہدوں کے باوجود حملے جاری رکھتے ہیں۔

کچھ علاقوں میں معاہدوں کے بعد وقتی سکون دیکھنے کو ملا ہے، جیسا کہ کڈونا ریاست کے برنن گوری میں ہوا، لیکن پڑوسی ریاستوں کٹسینا اور نائجر میں حملوں کی شدت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ مقامی قانون ساز ابراہیم کے مطابق، یہ صورتحال اب ناقابلِ برداشت ہے اور لوگ خوف کے باعث اپنے دیہات چھوڑنے پر مجبور ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول