Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نولبرٹو جیسے پروفیشنل کوچ کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، صدر پی ایف ایف

Share It:

[ad_1]

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کا کہنا ہے کہ نولبرٹو جیسے پروفیشنل کوچ کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔

قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو کے ساتھ فٹبال ہاؤس لاہور  میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ ان کی موجودگی سےپاکستانی کوچز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ فیفا نے ہمیں ٹیکنیکل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ابھی فلحال پی ایف ایف میں فنڈز کی کمی ہے۔ اے ایف سی کے ساتھ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، حل طلب معاملات پر پیش رفت ہورہی ہے۔

صدر پی ایف ایف کا کہنا تھا کہ فیفا نے ہمارے ساتھ نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ اے ایف سی نے ٹیکنیکل ڈائریکٹر کی تعیناتی کا مشورہ دیا ہے۔

محسن گیلانی نے کہا کہ ہم ویمنز فٹبال پر بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔ آذربائیجان کی فیڈریشن کے ساتھ اچھے روابط ہیں، ان کے ساتھ دوسرےممالک سے بھی پلیئرز ڈویلپمنٹ پر ایم او یو کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن میں ٹیکینکل شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے مزید تقرریاں کریں گے۔ جنرل سیکریٹری کےلیے بھی انٹرویوز کررہے ہیں۔

ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انٹرنیشنل سطح پر پرفارمنس کے لیے  کھلاڑیوں کی اسکلز میں بہتری لانے کے ساتھ ان  کو یقین دلانا ہو گا کہ وہ پاکستان کے اسٹارز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اندازاہ ہے کہ پی ایف ایف میں مسئلے مسائل ہیں لیکن میرا فوکس اپنےکام پر ہوگا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول