Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

محمد رضوان کا سی پی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

Share It:


پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا سی پی ایل فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے باقی ماندہ میچز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

محمد رضوان کو افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فضل الحق فاروقی قومی ٹیم میں شامل ہونے کے باعث ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر جارہے ہیں۔

تاہم آج بارباڈوس رائلز کے خلاف میچ کے لیے محمد رضوان کی دستیابی ابھی واضح نہیں ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب وکٹ کیپر بلے باز سی پی ایل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

رضوان کے علاہ نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ یہ قومی کرکٹر کا دوسرا غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ معاہدہ ہے۔ اس سے قبل رضوان بگ بیش لیگ کے پندرہویں سیزن کیلئے میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ کرچکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول