Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اسلام آباد: پی ٹی آئی این اے 48 کے صدر سہیل ستی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Share It:

[ad_1]


اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر اور 26 نومبر احتجاج کے مقدمات میں پی ٹی آئی این اے 48 کے صدر سہیل ستی کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سہیل ستی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈیوٹی جج عدنان خان نے کیس پر سماعت کی، ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم کے وکیل انصر کیانی نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمات غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں، یہ ڈسچارج کرنے کا کیس ہے، عدالت ریمانڈ کی استدعا مسترد کرے۔

عدالت نے پولیس کی مزید ریمانڈ کی استدعا پر ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا، سہیل ستی کیخلاف تھانہ کہنہ میں 2 مقدمات درج ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول