Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ: ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری

Share It:


ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے ہانگ کانگ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے 144 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے کپتان لٹن داس 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پرویز حسین ایمان 19 اور تنزید حسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

توحید ہرودئے اور جاکر علی بالترتیب 35 اور 0 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے عتیق اقبال نے 2 اور آیوش شکلا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کیے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے نزاکت خان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ذیشان علی 30، کپتان یاسم مرتضیٰ 28، بابر حیات 14، اعزاز خان 5، انشے راتھ 4 اور کنچت شاہ 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔

کلہان چَلُّو 4 اور احسان خان 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب، رشاد حسین اور تسکین احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول