Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ساف انڈر-17 فٹبال چیمپئن شپ 2025 کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

Share It:


پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سری لنکا میں 15 سے 27 ستمبر تک ہونے والی ساف انڈر-17 چیمپئن شپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل نے حتمی اسکواڈ کی منظوری دی۔

انڈر17 کے ہیڈ کوچ ناصر اسماعیل نے کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ 540 کھلاڑیوں میں سے 35 کا ٹرائلز کے بعد انتخاب ہوا۔کپتان عبدالصمد سمیت 4 کھلاڑی پچھلی انڈر 17 ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔جذبہ اور کمیٹمنٹ ہماری اصل طاقت ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں کا مقصد بہتر سے بہتر رزلٹ لانا ہے۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف ہوگا جبکہ گروپ مرحلے کا آخری  میچ 22 ستمبر کو بھارت کے خلاف شیڈول ہے۔

اسکواڈ میں گول کیپرز: سمر رزاق، خلیل جبران اور عادل علی خان، ڈیفینڈرز: ندیم حسین، محمد عالم، محمد مسعود، محمد زبیر، شاہد انجم، عابث رضا اور عزیزاللہ، مڈفیلڈرز: مصطفیٰ اصرار، عبدالصمد، ابراہیم آصف، محمد طلحہ، ہارون رشید، محمد عیسیٰ اور سعد ٹوانہ، فارورڈز: محمد عبداللہ، منصور احمد، حسنین ولی رضا، محمد اویس، حمزہ یاسر اور سید شہرام شامل ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول