Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

اداکارہ نعیمہ بٹ کو نماز کے بعد تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

Share It:


 

اداکارہ نعیمہ بٹ کی نماز سے متعلق انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقیہد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اداکارہ نعیمہ بٹ کی نماز سے متعلق حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نماز ادا کرنے کے بعد حجاب میں دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ نے اس تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا، ’بے شک، نماز پوری کائنات میں سب سے محفوظ جگہ ہے، شب بخیر۔‘

نعیمہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ بعض صارفین نے اداکارہ کی اس پوسٹ کو سراہا، جبکہ دیگر نے تصویر میں موجود اداکارہ کے میک اپ پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کچھ صارفین نے اسے "نماز میک اپ ٹیوٹوریل” کہہ کر طنز کیا، اور بعض نے یہ بھی کہا کہ مشہور شخصیات مذہب کا حوالہ دے کر توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اداکارہ نعیمہ بٹ کی جانب سے تاحال اس ٹرولنگ پر کوئی ردِعمل یا کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی۔ 

یاد رہے کہ نعیمہ بٹ سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور خود پر کی جانے والی تنقید کا بھرپور جواب بھی دیتی ہیں۔ 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول