Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، بلاول بھٹو کا وژن اُمید کی کرن ہے، شرجیل میمن

Share It:



کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قیادت متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور پیپلز پارٹی ان کی قیادت میں متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا مؤقف عوام دوستی اور دوراندیشی کی عکاسی کرتا ہے اور یہی ان کی قیادت کی روشن مثال ہے۔ بلاول بھٹو نے ہمیشہ مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دیا اور آج بھی ان کی اولین ترجیح غریب، کسان اور سیلاب متاثرہ خاندان ہیں۔

سینئر وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو کے مطالبے پر وفاقی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کا اعلان خوش آئند ہے، تاہم اب تک بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ریلیف پیکیج کا اعلان نہ ہونا افسوسناک ہے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو اس پیکیج کے حوالے سے ذاتی یقین دہانی کرائی تھی مگر گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام اب بھی اس کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے درست نشاندہی کی کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر ناقابل فہم ہے۔ پیپلز پارٹی ہر فورم پر عوام کی آواز بنے گی اور ایوانوں میں قراردادیں لا کر متاثرین کی بحالی کو قومی ایجنڈا بنایا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے اور بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر زراعت سے ملاقاتیں کیں تاکہ کسانوں کی بحالی کے لیے عملی منصوبہ بندی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور کسان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے جس کے لیے سندھ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اور وفاقی حکومت کے تعاون کی توقع رکھتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول