سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کمرشل گاڑیوں کے روٹ پرمٹس کے اجرا اور رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے، اب روٹ پرمٹس اور سرٹیفکیٹس کی فراہمی مکمل طور پر آن لائن ہوگی اور مینول نظام ختم کردیا گیا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس تبدیلی سے آگاہ کردیا گیا ہے، آن لائن سسٹم کے تحت ٹرانسپورٹرز دفتر آئے بغیر پرمٹس کے اجرا یا تجدید کے لیے درخواست دے سکیں گے جبکہ گاڑی مالکان کو پرمٹ کی معیاد ختم ہونے سے 15 دن پہلے ایس ایم ایس الرٹ بھی موصول ہوگا۔



