Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سکھ برادری کا  کینیڈا میں احتجاج ؛ بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک

Share It:


سکھ برادری نے کینیڈا میں احتجاج کرکے  بھارت کے خفیہ نیٹ ورکس کا عالمی سطح پر پردہ چاک کردیا۔

ہندوتوا نظریے کے تحت مودی  سرکار کی سفاکی  و قتل و غارت کے ذریعے خالصتان جدوجہد  دبانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔ خالصتان تحریک  کے  رہنماؤں کے مطابق  بھارت میں سکھ رہنماؤں کے قتل کی عالمی سطح پر سازشیں کی جا رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کینیڈین سرزمین پر بھارتی جاسوسی اور دھونس کی جواب دہی   کے لیے سکھ برادری سراپا احتجاج ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم  ایکس کے مطابق خالصتان تنظیم سِکھز فار جسٹس کا   وینکورمیں بھارتی قونصلیٹ  کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔ سِکھز فار جسٹس کا دعویٰ ہے کہ بھارت خالصتان تحریک کو دہشتگرد  کہتا ہے جب کہ اصل دہشت گرد نئی دہلی  اور بھارتی مشنز میں بیٹھے ہیں۔

بھارتی  قونصلیٹ کے باہر  تاریخی احتجاج  کرنے کے لیے سِکھز فار جسٹس نے میڈیا ایڈوائزری بھی  جاری کر دی ہے، جس کے مطابق خالصتان کے حامی بھارتی  قونصلیٹ کے باہر تاریخی  احتجاج  کریں گے۔ 18 ستمبر 2023 کو کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے  اعلان کیا تھا کہ  ہردیپ سنگھ نجرکے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے کردار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

میڈیا ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قونصلیٹ آج بھی  خفیہ جاسوس نیٹ ورکس اور نگرانی کے ذریعے خالصتان تحریک کے حامیوں  کو نشانہ بنا رہا ہے۔ خطرے کی سنگینی پر کینیڈین پولیس نے ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے  گواہ اندرجیت سنگھ گوسل کو  تحفظ کی پیشکش بھی  کی۔

سکھ برادری نے اعلان کیا کہ ہردیب سنگھ نجر کا خون سکھ مزاحمت کا نعرہ بن چکا ہے۔ سکھوں کی عالمی  جدوجہد انصاف ملنے تک نہیں رکے گی۔ 1984ءسے آج تک بھارت نے سکھ برادری کو ظلم، فریب اور تشدد کے سوا کچھ نہیں دیا۔ بھارت نے سفارت خانوں کو خفیہ کمانڈ سینٹرز میں تبدیل کرکے  بیرون ملک سکھوں کو نشانہ بنایا۔

کینیڈا میں  ہردیب سنگھ نجر کا قتل بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کو بے نقاب کرتا ہے۔ امریکا اور برطانیہ میں سکھ رہنماؤں پر حملے بھارتی ریاستی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔ مودی کے ظلم و جارحیت کیخلاف خالصتان تحریک اب عالمی تحریک کا روپ دھار چکی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول