وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات ہوئی

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون بڑھانے، تجارت کے فروغ اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان باہمی احترام، اعتماد، رواداری اور علاقائی ترقی کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر نے پاکستان کے مثبت کردار اور سفارتی تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Proudly powered by WordPress | Theme : News Elementor by BlazeThemes