Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایف بی آر ود ہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کرے گا

Share It:



اسلام آباد:

اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غلط قرار دیا ہے جس پر ایف بی آر نے کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بینک سے اپنی ہی رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیرشرعی اور زیادتی قرار دیا گیا۔

اس حوالے سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ ایف بی آر اس فیصلے کو دیکھے گا اور جائزہ لے کر کوئی بات کی جاسکے گی۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آر کو کونسل کی اس رائے سے اختلاف ہے جس میں ودہولڈنگ ٹیکس کو زیادتی کے مترادف قراردیا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول