Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ایشیا کپ پر دلجیت کا اعتراض؛ عدنان سمیع بھی بول اٹھے

Share It:


ایشیا کپ کے انعقاد اور پاک بھارت میچ پر دلجیت دوسانجھ کے کمنٹس کے بعد گلوکار عدنان سمیع بھی اس معاملے پر بول اٹھے۔

عدنان سمیع نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار سیاست یا سیاسی نظریات کا پابند نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ اپنے ملک کا ہوتا ہے اور اس کا فن سرحدوں کو عبور کرجاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ملک بھی ایک گھر کی طرح ہے، مگر سیاست اور قومیت کو گڈمڈ نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق فنکار کو کسی مخصوص نظریے یا ایجنڈے کے ساتھ باندھنا درست نہیں، کیونکہ فن خود اپنی شناخت رکھتا ہے اور اسے زبردستی محدود نہیں کیا جاسکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: دلجیت دوسانجھ کا ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی حکومت کے دوغلے پن پر گہرا طنز

انہوں نے یہ بات دلجیت دوسانجھ کی فلم سردار جی 3 پر ردعمل کے تناظر میں کہی۔ واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، جس کے باعث یہ فلم بھارت کے بجائے دیگر ممالک میں ریلیز کی گئی۔

دلجیت دوسانجھ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ فلم کی شوٹنگ پہلگام واقعے سے پہلے مکمل ہوچکی تھی اور دھمکیوں کے باوجود انہوں نے اسے بیرون ملک ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے حالیہ میچز کے بعد وہ بہت کچھ کہنا چاہتے تھے، لیکن منفی جذبات کو ہوا نہ دینے کے لیے خاموشی اختیار کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول