Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزدگیاں، پاکستانی آل راؤنڈر بھی شامل

Share It:

[ad_1]

آئی سی سی نے نومبر کے لیے مردوں اور خواتین کے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس بار اسپنرز اور آل راؤنڈرز نے نمایاں جگہ بنائی ہے۔

مردوں کی فہرست میں جنوبی افریقا کے تجربہ کار اسپنر سائمن ہارمر، بنگلادیش کے خطرناک بائیں ہاتھ کے اسپنر تیج الاسلام اور پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز شامل ہیں۔

ہارمر اور تیج الاسلام نے بالترتیب بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف اپنی ٹیموں کی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔

محمد نواز نے حال ہی میں ختم ہونے والی سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی سیریز سمیت سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنی شمولیت یقینی بنائی۔

انہوں نے ون ڈے میں 114.28 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 104 رنز بنائے جبکہ 4 وکٹیں بھی لیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 52 رنز جوڑے اور صرف 12.72 کی اوسط سے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کے خلاف فائنل میں ان کی میچ 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرکے نہ صرف ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا بلکہ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول